8 اگست، 2017، 12:07 AM

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 علیحدگي پسند ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ساتھ  جھڑپ میں 6 علیحدگي پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 6 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 6 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 5  علیحدگی پسندوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں جبکہ ایک  علیحدگی پسند  کو ضلع پلوامہ میں ہلاک کیا گیا۔  ہندوستانی فورسز نے ماچھل کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران جھڑپ میں 5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔
اس کے علاوہ پلوامہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورکشمیر پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسند کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

News ID 1874414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha